ایران: پر تشدد مظاہروں میں جاں بحق ہونیوالے سکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

Thousands attend funeral prayers for security personnel killed in violent protests

ایران میں جاری مظاہروں کے دوران جھڑپوں میں جاں بحق ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ دارالحکومت تہران میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

عرب میڈیا کے مطابق نماز جنازہ کے دوران تہران یونیورسٹی کے اطراف کی سڑکیں جنازے میں شریک افراد سے بھر گئیں، شرکا کی بڑی تعداد نے ایرانی پرچم اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تصاویر کے ساتھ ساتھ اپنے جاں بحق عزیزوں کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔

ایرانی پرچموں میں لپٹے تابوت بڑے ٹرکوں میں رکھے گئے تھے، جن پر سرخ اور سفید گلاب نچھاور کیے گئے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ ایران میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جاری بدامنی میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے ہیں، تاہم ان اعداد و شمار کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

READ  امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں