امریکا: صفائی کے دوران ملنے والے ٹکٹ نے انعام جتوادیا

Ticket found during cleanup wins prize

امریکا میں ایک خاتون کو گھر صاف کرتے ہوئے لاٹری کے ٹکٹوں سے بھرا ایک بکس ملا جس کے ایک ٹکٹ نے ان کو ایک لاکھ ڈالر جتوا دیے۔

امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی الفریڈا ہاکنز نے ورجینیا لاٹری آفیشلز کو بتایا کہ وہ اپنے رچمنڈ شہر میں قائم گھر کی صفائی کر رہی تھیں جب انہیں اپنی الماری میں ایک بکس ملا جس میں بغیر کھرچے کچھ ٹکٹ ملے۔

جلد ہی انہیں معلوم ہوا کہ بکس میں موجود ایک ٹکٹ نے ایک لاکھ ڈالر کا انعام جتوا دیا۔

انہوں نے کہا کہ انعامی رقم سے متعلق انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

READ  امریکا برفانی طوفان کی زد میں، ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں