ہالی ووڈ ادکار ٹام کروز کا بیٹی ’سوری‘ کی جانب سے ’سر نیم‘ ہٹانے پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اور اداکارہ کیٹی ہومز کی 20 سالہ بیٹی سوری نے حال ہی میں والد کا سرنیم ’کروز‘ ترک کر کے اپنا نیا نام ’سوری نوئلی‘ رکھ لیا ہے۔
سوری نے یہ فیصلہ اپنی شناخت خود بنانے، والدہ کیٹی ہومز کی حمایت کرنے اور کالج کی زندگی میں ایک نئی شروعات کرنے کے لیے کیا ہے۔
انہوں نے ’نوئلی‘ کا نام اپنی والدہ کے مڈل نیم سے لیا ہے۔ سوری نے سب سے پہلے جون 2024 میں ہائی اسکول گریجویشن کے دوران اس نام کا استعمال کیا تھا، اور اکتوبر 2024 میں پٹسبرگ کی کارنیگی میلن یونیورسٹی میں ووٹر رجسٹریشن کے دوران بھی اسی نام کا اندراج کروایا ہے۔
تاہم اب ریڈار آن لائن کے مطابق خاندان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ’ٹام کروز کو بیٹی کے اس فیصلے سے بہت دکھ ہوا ہے۔‘
اداکار کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک باپ کے لیے دھچکا ہے جبکہ کچھ قریبی ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ٹام کروز نے سوری کے ساتھ اپنے خراب تعلقات کو بہت پہلے ہی دل سے تسلیم کر لیا تھا۔
ٹام کروز کے دوستوں کا کہنا ہے بیٹی کے اس فیصلے سے ٹام کا دل ٹوٹ گیا ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سوری کا سر نیم تبدیل کرنے کا فیصلہ اسے الگ شناخت قائم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ٹام کروز اور کیٹی ہومز نومبر 2006 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، تاہم سال 2012 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔ سوری ان کی اکلوتی اولاد ہیں جو والدین کی علیحدگی کے بعد سے اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہ رہی ہیں۔






تبصرے بند ہیں