میکسیکو میں ٹرین موڑ کاٹتے ہوئے پٹری سے اتر گئی، حادثے میں13 افراد ہلاک

Train derails in Mexico, killing 13 people

میکسیکو کے جنوب مغربی علاقے اوساکا میں ٹرین حادثے میں 13 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ٹرین اوساکا کے قصبے نزندا کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پٹری سے اتر گئی۔

حادثے کے وقت ٹرین میں 241 مسافر اور 9 عملے کے ارکان سوار تھے، زخمی ہونے والوں میں 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دیگر مسافروں کو بحفاظت ٹرین سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

اوساکا کے گورنر نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی مدد کے لیے ریاستی اور وفاقی ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔

حکام کی جانب سے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

READ  دبئی میں ٹریفک حادثہ، بھارتی مسلم خاندان کے 4 کمسن بیٹے اور ملازمہ جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں