ٹرانسپورٹرز کا کرائے مزید بڑھانے کا فیصلہ، ہڑتال کی دھمکی

Transporters decide to further increase fares

ہنگائی سے بے حال عوام کے لیے بُری خبر ہے کہ ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے مزید بڑھانے کا فیصلہ اور ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر کی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ گزشتہ 10 روز میں ڈیزل کی قیمت میں 65 روپے فی لیٹر اضافہ ہو چکا ہے، اس لیے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے 15 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں۔ اس صورتحال میں ٹرانسپورٹ نہیں چلا سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر کی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز ایک پیج پر ہیں اور ہم پٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ملک گیر ہڑتال کی جائے گی اور اس کی ایک دو دن میں کال دے دی جائے گی۔

READ  اسلام آباد کے ریڈ زون کو سیل کرنے کا سلسلہ شروع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں