ٹرمپ کا بی بی سی کیخلاف آئندہ ہفتے قانونی کارروائی کا اعلان

Trump announces legal action against BBC next week

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف آئندہ ہفتے قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔

ائیر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا وکلا کی رائے ہے کہ بی بی سی پرایک ارب ڈالریا اس سے زائدکاہرجانہ کیاجائے۔ہم ممکنہ طور پر بی بی سی کے خلاف امریکا میں مقدمہ دائر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بی بی سی کے معاملے پر ابھی تک برطانوی وزیراعظم سے بات نہیں ہوئی، اس معاملے پر سر کیئر اسٹارمر سے بھی بات کروں گا۔

یاد رہے کہ بی بی سی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اُن کی تقریر کی غلط ایڈیٹنگ کرنے پر معافی مانگ لی تاہم ادارے نے معاوضہ دینے سے انکار کردیا ہے۔

بی بی سی نے گزشتہ روز یقین دہانی کرائی کہ 2024 میں نشر ہونے والی ٹرمپ کی ایڈٹ شدہ دستاویزی فلم دوبارہ نہیں دکھائی جائےگی۔

READ  جیفری ایپسٹین اسکینڈل معاملے پر برطانوی شاہی خاندان کے ساتھ بہت برا ہوا: ٹرمپ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں