’آپ کی بیگمات کتنی ہیں‘؟ ٹرمپ کا شامی صدر احمد الشرع سے سوال

Trump asks Syrian President Ahmed al-Sharaa

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز شام کے عبوری صدر احمد الشرع ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ملاقات میں امریکی صدر نے احمد الشرع کو اپنے برینڈ کا پرفیوم پیش کیا۔ ٹرمپ نے پرفیوم کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہ دنیا کا بہترین پرفیوم ہے۔

ٹرمپ نے احمد الشرع اور ان کے ساتھ موجود شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کو خود پرفیوم لگایا جس کے بعد پرفیوم احمد الشرع کے حوالے کردیا۔

شامی صدر کو پرفیوم دیتے ہوئے ٹرمپ نے ان سے کہا کہ یہ ایک پرفیوم آپ کے لیے ہے اور ایک آپ کی اہلیہ کے لیے ہے۔

یہ کہتے ہی ٹرمپ نے فوراً شامی صدر سے سوال کیا کہ ’آپ کی کتنی بیگمات ہیں‘؟ جس پر شامی صدر نے جواب دیا کہ ’ایک‘۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ شام کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

اسی دوران امریکی محکمہ خزانہ نے شام پر عائد اقتصادی پابندیاں بھی معطل کرنے کا اعلان کیا

READ  امریکا ایران معاہدہ: 4 دن میں 2 کھرب ایرانی ریال کی خریداری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں