ٹرمپ نے میئر نیویارک ظہران ممدانی سے ملاقات طے ہونے کی تصدیق کردی

Trump confirms meeting with New York Mayor Zahran Mamdani

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہےکہ ان کی میئر نیویارک سے ملاقات 21 نومبر کو ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں بتایا کہ نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی نے ملاقات کی درخواست کی ہے، ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ یہ میٹنگ جمعہ 21 نومبر کو اوول آفس میں ہوگی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ مسلم امیدوار ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوئے ہیں، ظہران ممدانی کا مقابلہ نیویارک کے سابق گورنر اور آزاد امیدوار ‘اینڈریو کومو’ اور ری پبلکن حریف ‘کرٹس سلوا’ سے تھا۔

میئر نیویارک ظہران ممدانی اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان تعلقات ناخوشگوار رہے ہیں، الیکشن مہم کے دوران ظہران ممدانی نے صدر ٹرمپ اور ان کی جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ ٹرمپ نے انہیں فنڈز جاری نہ کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔

READ  مسک ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے: ٹرمپ کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں