ٹرمپ آئندہ ہفتے روسی صدر پیوٹن سے ذاتی طور پر ملنے کے خواہش مند

Trump wants to meet Russian President Putin in person next week

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی صدرپیوٹن سے آئندہ ہفتے ذاتی طور پر ملنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیوٹن سے ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ کا یوکرینی صدر سے بھی ملاقات کا ارادہ ہے۔

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے اس حوالے سے کہا کہ ٹرمپ پیوٹن ملاقات میں حائل بہت سی رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔

خیال رہےکہ امریکی صدر ٹرمپ نے 8 اگست تک یوکرین امن معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں روس پر نئی پابندیوں کی دھمکی دی ہوئی ہے۔

READ  حماس نے غزہ کا انتظام آزاد فلسطینی ادارےکے حوالے کرنے کی ہدایات جاری کردیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں