غزہ سے کنٹرول ختم نہ کرنے پر حماس کو نیست و نابود کر دیں گے: ٹرمپ کا انتباہ

Trump warns Hamas will be destroyed

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس نے غزہ کا کنٹرول چھوڑنے سے انکار کیا تو اس کا مکمل خاتمہ کردیا جائےگا۔

امریکی صدر نے سی این این کے اینکر جیک ٹیپر سے گفتگو میں 20 نکاتی جنگ بندی منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر حماس اقتدار پر قائم رہنے کی کوشش کرے گی تو اسے مکمل طور پر نیست و نابود کر دیا جائے گا۔

ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا حماس نے ہتھیار نہ ڈالنے، غزہ کو کنٹرول میں رکھنے اور یرغمالیوں کی رہائی کو مذاکرات سے مشروط کرنے کے مؤقف کے ساتھ ان کا منصوبہ مسترد کر دیا ہے؟

اس پر ٹرمپ نے مختصر جواب دیا کہ ‘ہم دیکھیں گے اور اس کا جواب وقت آنے پر دیا جائےگا۔

امریکی صدر نے حماس سے معاہدے سے متعلق سوشل میڈیا پر بھی پیغام جاری کردیا، ٹرمپ نے کہاکہ غزہ جنگ بندی اوریرغمالیوں کی رہائی پربات چیت آگے بڑھ رہی ہے، بات چیت کامیاب رہی ہے اور تیزی سےآگےبڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیکنیکی ٹیمیں آج دوبارہ مصر میں ملاقات کریں گی تاکہ حتمی تفصیلات پرکام کیاجاسکے۔ سب سے کہہ رہاہوں کہ تیزی سے کام کریں۔

یاد رہے کہ ٹرمپ کا حماس سے متعلق یہ تازہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب مصر میں مزاحمتی تنظیم اور اسرائیل کے درمیان آج بالواسطہ مذاکرات شروع ہورہے ہیں۔

اس مذاکرات میں امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیراڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف امریکا کی نمائندگی کریں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق اسرائیلی وفد بھی مذاکرات کے لیے آج مصر کے شہر شرم الشیخ روانہ ہوگا۔

READ  امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دیے

بالواسطہ مذاکرات کے لیے خلیل الحیہ کی قیادت میں حماس وفد بھی مصر پہنچ رہا ہے۔ فلسطینی مذاحمتی تنظیم یرغمالیوں کی رہائی سمیت معاہدے کے دیگر نکات پر بات چیت کے لیے تیار ہے تاہم حماس کو کچھ نکات پر تحفظات بھی ہیں۔

عرب میڈیا نے حماس ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ حماس بین الاقوامی نگرانی میں غیر مسلح ہونے پر بھی رضامند ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں