ترکیے دہشتگردی کیخلاف اپنے دوست پاکستان کیساتھ کھڑا رہے گا: طیب اردوان

Turkey will stand with its friend Pakistan

ترکیے کے صدر طیب اردوان نے ہفتے کے روز خیبر پختونخوا میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ اور حکومت پاکستان سے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر طیب اردوان نے حکومت پاکستان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنے دیرینہ دوست پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

حملے کا پس منظر
واضح رہے کہ ہفتے کے روزصوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے حملے میں 13 پاکستانی فوجی شہید ہوئے تھے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے 14 خوارج ہلاک کیے تھے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے کی کوشش کی گئی اور خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سے فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانےکی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ قافلےکے آگے موجود دستے نے بروقت کارروائی میں ناپاک منصوبے کو ناکام بنایا۔

READ  فون میں بیوی کا نمبر موٹی کے نام سے محفوظ کرنا شوہر کے گلے پڑ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں