ترک صدر کی اسرائیل کا ساتھ دینے پر جرمن چانسلر کیساتھ پریس کانفرنس میں ان پر تنقید

Turkish President criticized in press conference

ترکیے کے صدر طیب اردوان نے اسرائیل کی حمایت پر جرمن چانسلر فریڈرک مرز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

ترک صدر طیب اردوان نے مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران جرمن چانسلرفریڈرک مرز پر تنقید کی اور کہا کہ کیا جرمنی کو نظر نہیں آتا کہ اسرائیل نے غزہ پر کل پھر بم برسائے، غزہ میں نسل کشی نہیں نظر آتی؟

دوسری جانب صحافی کے سوال پر جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ جرمنی اسرائیل کے قیام کے وقت سے اس کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔

جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ حماس یرغمالی رہا کردیتی تو غیر ضروری اموات سے بچا جاسکتا۔

READ  فون میں بیوی کا نمبر موٹی کے نام سے محفوظ کرنا شوہر کے گلے پڑ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں