لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 4 افراد ہلاک

Two migrant boats capsize off Libyan coast

لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

لیبیا کے ساحلی شہر الخمس کے قریب 95 غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی 2کشتیاں الٹ گئیں۔

حکام کے مطابق ایک کشتی میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے 26 تارکین وطن سوار تھے جن میں سے4 افراد ہلاک ہوئے۔

دوسری کشتی میں 69 تارکین وطن سوار تھے جن میں مصری اور سوڈانی تارکین وطن شامل تھے، لیبیا کوسٹ گارڈ کے مطابق 91 تارکین وطن کو ریسکیو کرلیا گیا۔
لیبیا گزشتہ کئی برسوں سے یورپ کی جانب بحیرۂ روم عبور کرنے کی کوشش کرنے والے افریقی اور ایشیائی تارکینِ وطن کے لیے ایک اہم گزرگاہ بن چکا ہے جہاں خستہ حال کشتیوں کے ذریعے سمندر پار کرنے کی کوشش بیشتر اوقات جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔

READ  عراقی و مصری وزرائے خارجہ کی قاہرہ میں ملاقات، علاقائی کشیدگی پر تبادلۂ خیال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں