کینیڈا کے شہر مانٹریال میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک

Two people, including a police officer, were killed in a shooting in the Canadian city of Montreal

کینیڈا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے شہر مانٹریال میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں مشتبہ حملہ آور بھی مارا گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک 34 سالہ پولیس اہلکار بھی شامل ہے جو 2021 سے فورس میں اپنی خدمات انجام دے رہا تھا جب کہ شہری کی شناخت مائیکل میزراہی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کا واقعہ یہودی بستی میں پیش آیا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

READ  ورک ویزا پر امریکا جانے کے خواہش مند افراد کیلئے بری خبر، فیس میں بے تحاشہ اضافہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں