دوتہائی امریکی ایران جنگ کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں: سروے

Two-thirds of Americans want immediate end to Iran war: Survey

دو تہائی امریکی ایران جنگ فوری ختم کرنے کے حق میں سامنے آگئے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز اور اپسوس پول (IPSOS POLL) کی جانب سے ایران جنگ سے متعلق سروے کیا گیا۔

سروے سے معلوم ہوا کہ دو تہائی امریکی سمجھتے ہیں کہ ایران جنگ فوری ختم کرنی چاہیے، اور مقاصد کےحصول کےبغیربھِی ختم کرنی چاہیے۔

سروے کے مطابق ہر 10 میں4 ریپبلکن بھی یہی سمجھتے ہیں کہ امریکا کوایران جنگ فوری ختم کرنی چاہیے۔

واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو سے تین ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان کر چکے ہیں، ان کا کہنا تھا ایران میں رجیم چینج پہلے ہی ہو چکا ہے اور ہم اپنے مقاصد بھی حاصل کر چکے ہیں۔

READ  صدر ٹرمپ ایران پر حملے سے متعلق دو ہفتوں کے اندر فیصلہ کریں گے، ترجمان وائٹ ہاؤس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں