متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کےجارحانہ بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔
امارات کی وزارت خارجہ کے مطابق بین الاقوامی اور دفاعی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات ہماری خودمختاری کا معاملہ ہے،کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیےتمام قانونی، سفارتی اور عسکری حقوق محفوظ رکھتے ہیں۔
اس سے پہلے منگل کو ایرانی وزارت خارجہ نے امارات پر ڈرون اور میزائل حملوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کی دفاعی کارروائی خصوصی طور پر صرف امریکا کے خلاف تھی ۔
ایران کے فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ امارات نے ایران کے خلاف کارروائی کی تو سخت جواب دیا جائے گا۔





تبصرے بند ہیں