برطانیہ کے علاقے Rochdale گرومنگ گینگ کے سرغنہ محمد زاہد کو 35 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
برطانوی عدالت کی جانب سے گرومنگ گینگ کے دیگر 6 ممبران کو بھی طویل قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
عدالت کے مطابق "باس مین” نے 13 سال کی عمر سے لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی، لڑکیوں کو "جنسی غلام” کی طرح استعمال کیا گیا۔
عدالت کو بتایا گیا تھا کہ متاثرہ لڑکیاں منشیات، شراب اور سگریٹ نوشی میں مبتلا تھیں، گینگ نے لڑکیوں کو رہائش اور سہولتیں فراہم کر کے قابو رکھا۔






تبصرے بند ہیں