یوکرین مشرقی علاقے سے اپنے فوجی دستے نکالنے کیلئے مشروط طور پر آمادہ

Ukraine is conditionally ready to withdraw its troops from the eastern region

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مشرقی علاقے سے اپنے فوجی دستے نکالنے کیلئے روس کے سامنے نئی شرط رکھ دی۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا کہ وہ ملک کے مشرقی صنعتی علاقے ڈونباس سے فوجی دستوں کو واپس نکال سکتے ہیں، بشرطیکہ روس بھی اپنی افواج نکال دیں اور اس علاقے کو بین الاقوامی نگرانی میں ڈیمیلٹرائزڈ زون بنایا جائے۔

صدر زیلنسکی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ امریکا کی جانب سے اس علاقے کے لیے آزاد اقتصادی زون کے قیام کی تجویز دی گئی ہے جسے وہ بھی ڈیمیلٹرائزڈ قرار دینا چاہتے ہیں۔ تاہم اس زون کی حکمرانی یا ترقی سے متعلق تفصیلات ابھی واضح نہیں ہیں۔

زیلنسکی نے کہا کہ زاپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ارد گرد بھی ایسا ہی انتظام ممکن ہے اور کسی بھی امن منصوبے کو عوامی ریفرنڈم میں پیش کرنا ہوگا۔

یوکرین اور امریکی مذاکرات کاروں نے فلوریڈا میں حالیہ دنوں میں 20 نکاتی منصوبے پر اتفاق کیا لیکن اس کے کئی پہلوؤں پر ابھی بات چیت جاری ہے۔

روسی حکام نے فی الحال کسی قسم کے اشارے نہیں دیے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس اپنی پوزیشن امریکی مذاکرات کاروں سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر طے کرے گا۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اُن کی انتظامیہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ختم کرنے کے ایک معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

READ  روس یوکرین کشیدگی: فضائی خلاف ورزی پر پولینڈ نے روسی ڈرون طیارے مار گرائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں