یوکرینی صدر نے جنگ کے خاتمے پر عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کردی

Ukrainian president offers to step down if war ends

یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے روس سے جنگ کے خاتمے کے بعد عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کردی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی نیوز ویب سائٹ سے خصوصی گفتگو میں یوکرینی صدر نے کہا کہ وہ روس سے جنگ کے خاتمے کے بعدعہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں۔

رپورٹ کے مطابق ولادی میر زیلنسکی نےکہا کہ میرا مقصد جنگ ختم کرنا ہے، ناکہ صدارت کے عہدے پر براجمان رہنا ہے۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان سال 2022 سے جاری جنگ میں اب تک دونوں جانب سے لاکھوں فوجی اور عام شہری ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں جب کہ جنگ بندی کی متعدد کوششیں کی گئیں جو اب تک ناکام رہیں۔

READ  امریکا اسرائیل جنگ کے باعث مشرق وسطیٰ میں تقریباً 200 بچے جان سے گئے: یونیسیف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں