یوکرینی صدر نے وزیراعظم یولیا کو عہدے سے ہٹا دیا، حکومت مستعفی

Ukrainian President removes Prime Minister Yulia from office, government resigns

صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ کابینہ کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قیادت میں بھی اہم تبدیلیاں کی جائیں گی، وہ وزیراعظم یولیا سویریڈینکو کی خدمات کے معترف ہیں اور انہیں ملک کے ایک اہم شراکت دار کے ساتھ تعلقات سے متعلق نئی ذمہ داری کی پیشکش کی گئی ہے۔

یوکرین کے زیلنسکی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے تعاون سے حکومت میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں گی، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ نئے وزیراعظم کے لیے کس شخصیت کو نامزد کیا جائے گا یا یولیا سویریڈینکو کی نئی ذمہ داریاں کیا ہوں گی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قیادت میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی، تاہم اس کی وجوہات بیان نہیں کیں۔

یولیا سویریڈینکو، جو پیشے کے اعتبار سے ماہر معاشیات ہیں، جولائی 2025 میں وزیراعظم مقرر ہوئی تھیں، اس سے قبل وہ ایک سال تک صدر زیلنسکی کے دفتر میں نائب سربراہ رہیں، جبکہ چار برس تک نائب وزیراعظم اور وزیر برائے اقتصادی ترقی و تجارت کے طور پر خدمات انجام دیتی رہیں۔

یوکرین کے آئین کے مطابق وزیراعظم کے استعفے کی منظوری پارلیمنٹ دیتی ہے، اور وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے ساتھ ہی پوری کابینہ بھی تحلیل ہو جاتی ہے۔

READ  آبنائے ہرمز کیلئے عمان کیساتھ مل کر ایک انتظامی نظام تیار کیا جائے گا: ایران

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں