اسلام آباد خود کش دھماکا: اقوام متحدہ کا دہشتگردی کے مرتکب افرادکو انصاف کےکٹہرے میں لانےکا مطالبہ

UN calls for bringing perpetrators of terrorism to justice

اقوام متحدہ نے اسلام آباد میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں خود کش حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے دعا کی۔

انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں خودکش حملےکے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کے جی الیون سیکٹر میں کچہری کے نزدیک خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد میں منگل کی دوپہر ساڑھے بارہ بجے جی الیون سیکٹر کی کچہری کے نزدیک زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور پولیس کی گاڑی کے قریب پہنچا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ خودکش حملہ آور کے اعضا اڑ کر کچہری کے اندر جاگرے۔

READ  ڈائریکٹر سی آئی اے جان ریٹکلف نے روس کا دورہ کیوں کیا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں