کراچی: کلفٹن میں نامعلوم شخص خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار

Unidentified person throws acid at a woman in Clifton and flees

کراچی کے علاقے کلفٹن اپر گزری میں نامعلوم شخص خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق 30 سال کی خاتون کو زخمی حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ خاتون گلی سے گزر رہی تھی کہ نامعلوم شخص نے تیزاب پھینکا اور فرار ہو گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ جائے وقوع اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔

READ  بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں