برطانیہ میں نامعلوم افراد چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینک کر فرار

Unknown individuals in the UK fled after throwing eggs at Chahat Fateh Ali Khan

پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان کو برطانیہ میں نوجوانوں نے انڈے مار کر فرار

چاہت فتح علی خان اپنی منفرد گائیکی اور مزاحیہ انداز کے باعث شہرت رکھتے ہیں اور اکثر ٹی وی پروگرامز و تقریبات میں مدعو کیے جاتے ہیں۔ حال ہی میں وہ برطانیہ میں ایک پراٹھا شاپ کی افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔

واقعے کے دوران وہ سڑک کنارے تصاویر بنوا رہے تھے کہ دو نوجوان اچانک قریب آئے اور ان کے سر اور سینے پر انڈے مار کر بھاگ گئے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ لمحہ بھر کے لیے حیران رہ گئے جبکہ ان کا چہرہ اور کپڑے بھی خراب ہوگئے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر سخت ردعمل دیا، اسے شرمناک اور بچکانہ حرکت قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ ملوث نوجوانوں کو گرفتار کر کے سزا دی جائے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں سیاستدانوں اور مشہور شخصیات پر انڈے پھینکنے کے واقعات اکثر احتجاج یا مزاح کے طور پر سامنے آتے ہیں۔

READ  میکسیکو میں لاپتہ معروف کولمبین موسیقاروں کی لاشیں برآمد، تحقیقات جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں