مشرقی بحرالکاہل میں 3 مشتبہ منشیات بردارکشتیوں پر امریکی حملہ، 8 افراد ہلاک

US attacks 3 suspected drug ships in Eastern Pacific

مشرقی بحرالکاہل میں 3 مشتبہ منشیات بردارکشتیوں پر امریکی حملے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی سدرن کمانڈ کے مطابق کشتیوں کی نشاندہی خفیہ معلومات پرکی گئی ہے۔
امریکی سدرن کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ تینوں کشتیوں پرحملے میں مجموعی طور پر8 لوگ مارے گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر میں امریکی فوج نے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والی ایک کشتی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

امریکی وزیر جنگ کے مطابق یہ حملہ صدر ٹرمپ کی ہدایت پر کیا گیا تھا اور کارروائی میں امریکی افواج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

READ  ایران کیخلاف جنگ میں نیٹو نے مایوس کیا، یورپ نے بھی ساتھ نہیں دیا: امریکی صدر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں