امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو واشنگٹن میں فوج کی تعیناتی سے روک دیا

US court blocks Trump administration

امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو واشنگٹن ڈی سی میں فوج کی تعیناتی سے روک دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وفاقی عدالت کے جج نے ٹرمپ انتظامیہ کو دارالحکومت واشنگٹن میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی روکنے کا حکم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ صدر محض کسی بھی وجہ سے فوج تعینات نہیں کرسکتے۔

عدالت نے حکومت کو اس فیصلے کے خلاف اپیل کے لیے 21 دن کا وقت دیا ہے جس کے بعد فیصلہ نافذ العمل ہوجائے گا۔

عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتےہوئے امریکی محکمہ انصاف نےکہا کہ حکومت کے اس انتظامی حکم کو معطل کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

READ  باقر قالیباف کی سربراہی میں ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں