امریکا کی پاسداران انقلاب کے مالیاتی نظام کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر انعام کی پیشکش

US offers $15 million reward for information on Revolutionary Guards' financial system

امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کے مالیاتی میکانزم کے بارے میں معلومات دینے والے کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر تک انعام کی پیشکش کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انعام کا اعلان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے انصاف پروگرام کے تحت کیا گیا ہے ۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مالیاتی میکانزم کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا مقصد ایرانی معیشت اور حکومت پر معاہدے کے لیے دباؤ بڑھانا ہے ۔

امریکا معلومات کی تلاش میں ہے کہ پاسداران انقلاب اپنے دہشت گردوں ، ملیشیا پراکسیوں اور شراکت داروں کو فنڈز اور مواد کیسے منتقل کر رہا ہے۔

امریکا جاننا چاہتا ہے کہ پاسداران انقلاب کو لین دین میں سہولت فراہم کرنے والے مالیاتی ادارے یا ایکسچینج ہاؤسز کون سے ہیں اور اس کے ملکیتی کاروبار کون سے ہیں ۔

READ  ٹرمپ کی ایک بار پھر شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں