امریکی صدر کا چینی ہم منصب سے رابطہ، ٹرمپ نے بات چیت کو شاندار قرار دیا

US President contacts Chinese counterpart

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

امریکی صدر نے چینی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کو شاندار قرار دیا۔ ملاقات کے بعد جاری کیے گئے ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ صدر شی سے تجارت، فوجی امور، تائیوان، روس اور یوکرین تنازع اور ایران کی موجودہ صورتحال پر بات ہوئی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین کی امریکا سے تیل، گیس، اضافی زرعی مصنوعات کی خریداری، طیاروں کے انجنوں کی ترسیل سمیت دیگر موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی۔

چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر نے امریکی ہم منصب سے گفتگو کے دوران امریکا چین تعلقات میں تائیوان کے مسئلے کو اہم قرار دیا ، چین صدر نے تائیوان کے ساتھ اسلحے کے معاہدے پر امریکا کو انتہائی احتیاط سے کام لینے کا کہا۔

دوسری جانب چینی اور روسی صدور کے درمیان بھی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔

کریملن کے مطابق چینی صدر اور روسی صدر پیوٹن نے ایران، یوکرین اور دیگر اہم عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر پیوٹن نے دورہ چین کی دعوت قبول کرلی۔

READ  دبئی میں دنیا کی پہلی سونے کی سڑک بنانے کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں