امریکی صدر ٹرمپ کی برطانیہ پر بھاری ٹیرف عائد کرنیکی دھمکی

US President Trump threatens to impose heavy tariffs on Britain

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ پر بھی بھاری ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دیدی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا برطانیہ نے امریکی ٹیک کمپنیوں پر عائد ٹیکس ختم نہیں کیا تو بڑا ٹیرف لگاوں گا۔

امریکی صدر نے امریکی ٹیک کمپنیوں پر برطانوی ٹیکس کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے اگر اپنی ڈیجیٹل سروس ٹیکس کو ختم نہیں کیا تو اس پر ٹیرف عائد کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا روس کو جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دعوت نامے سے متعلق معلوم نہیں، لیکن روسی صدر جی 20 اجلاس میں شریک ہوں تو مددگار ہوگا، یقین نہیں کہ وہ آئیں گے۔

READ  صدر ٹرمپ ایران کیخلاف فوجی طاقت کے استعمال سےگریز نہیں کریں گے: وائٹ ہاؤس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں