امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کے لیے طنزیہ انداز میں پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیوٹن اور کم جونگ کو، جو امریکا کے خلاف سازش میں شریک ہیں، میری نیک تمنائیں پہنچائیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ چین کے صدر کو چاہیے کہ وہ بیرونی خطرات سے نمٹنے میں امریکا کی مدد کا اعتراف کریں۔
شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ چین اور روس کی شرکت سے امریکا کے خلاف بننے والے اتحاد پر انہیں کوئی تشویش نہیں ہے۔
یوکرین جنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ روسی صدر سے سخت مایوس ہوئے ہیں اور یوکرین میں قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔





تبصرے بند ہیں