جیفری ایپسٹین اسکینڈل معاملے پر برطانوی شاہی خاندان کے ساتھ بہت برا ہوا: ٹرمپ

Very bad things happened to the British royal family

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین اسکینڈل کے معاملے پر شہزادہ اینڈریو کے ساتھ ہونے والے سلوک کو افسوسناک قرار دے دیا۔

گزشتہ دنوں جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے جڑے نئے الزامات سامنے آنے پر برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے تمام شاہی خطابات اور ونڈسر کی رہائش گاہ واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ جیفری ایپسٹین اسکینڈل کے معاملے پر شہزادہ اینڈریو اور شاہی خاندان کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ بہت برا اور افسوسناک ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ٹیرف کیس کی سماعت میں شرکت نہیں کروں گا، کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتا جو اس فیصلے کی اہمیت کو کم کرے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا برسوں سے ہمارے خلاف ٹیرف لگا رہی تھی، ہم کئی ممالک خاص طور پر چین کی جانب سے استحصال کا شکار رہے مگر اب ایسا نہیں ہے، ٹیرف نے ہمیں زبردست قومی سلامتی دی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نائیجیریا میں مسیحیوں کو بڑے پیمانے پرہلاک کیا جا رہا ہے اور نائیجیریا میں امریکی زمینی فوج یا فضائی حملے ممکن ہیں جبکہ امریکا یوکرین کو ٹوماہاک میزائل دینے پر فی الحال غور نہیں کر رہا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ حماس کی جانب سے تین یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرنے پرخوشی ہوئی، میں نے دنیا بھر میں 8 جنگیں رکوائیں۔

READ  چین میں کلاؤڈ برسٹ، مناظر کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں