حالیہ تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ وٹامن ڈی حیاتیاتی عمر کے عمل کو سست کر سکتا ہے۔
ایک مطالعے میں تقریباً 1,000 افراد (عمر 50 سال یا اس سے زائد) کو 4 سال تک روزانہ وٹامن D₃ دیا گیا، جس کے بعد ان کی مجموعی صحت پر مثبت اثرات دیکھے گئے۔
تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ وٹامن ڈی نے ڈی این اے کے حفاظتی حصے (telomeres) کے سکڑنے کو نمایاں طور پر کم کیا، جو کینسر اور دیگر بیماریوں سے منسلک ہیں۔ یہ اثر تقریباً ” 3 سال تک حیاتیاتی عمر کے سست ہونے” کے برابر تھا۔
ماہرین کے مطابق وٹامن ڈی لینے سے جسم میں سوزش (inflammation) میں کمی اور خود مدافعتی امراض (autoimmune diseases) کے خطرات کم ہوئے۔
مزید یہ کہ وٹامن D₃ استعمال کرنے والوں میں "Horvath epigenetic clock” کے مطابق عمر میں تقریباً 1.85 سال کا اضافہ دیکھا گیا، جبکہ "2,000 IU وٹامن ڈی”لینے والوں میں "Hannum clock” کے حساب سے تقریباً 1.90 سال کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔





تبصرے بند ہیں