ایشیا کپ کیلئے تیار ہیں، اُمید ہے اچھے نتائج دیں گے، سلمان آغا

We are ready for the Asia Cup, hopefully we will give good results, Salman Agha

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم ایشیا کپ کے لیے پُر اعتماد، افغان اسپنرز کے خلاف شاندار پرفارمنس: سلمان علی آغا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہوم سیریز کے بعد ٹیم کا اعتماد بڑھا اور ہمیں یقین تھا کہ موجودہ اسکواڈ کے ساتھ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

شارجہ میں سیریز جیتنے کے بعد پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور امید ہے کہ بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وکٹ پر 140 رنز بڑا ہدف تھا، خاص طور پر اس لیے کہ افغان ٹیم دنیا کی بہترین اسپن بولنگ رکھتی ہے۔

سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ افغان اسپنرز کے خلاف بیٹنگ شاندار رہی اور ہم نے پچ دیکھ کر اسپنرز کھلانے کا فیصلہ کیا جو کامیاب رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد نواز نے ہمیشہ میچ وننگ کارکردگی دکھائی ہے اور اس بار بھی دو اسپنرز کھلانے کا فیصلہ سودمند ثابت ہوا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم دوسری ٹیموں کی رینکنگ کے بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دے رہے ہیں اور ایشیا کپ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

READ  پاک جنوبی افریقا سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان، میچ ریفری کون ہوگا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں