ہم ایران میں ایسا صدر چاہتے ہیں جو ملک کو جنگ کی طرف نہ لے جائے: ٹرمپ

We want a president in Iran who will not lead the country to war

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کردیا کہ ہم ایران میں ایسا صدر چاہتے ہیں جو ملک کو جنگ کی طرف نہ لے جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ کے بعد ایران کا نقشہ شاید ویسا نہیں نظرآئےگا جیسا ابھی ہے، یہ بھی کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ کسی سمجھوتے یا سیٹلمنٹ کی تلاش میں نہیں، دعوی کیا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کرد فورسز ایران میں داخل ہوں۔

امریکی صدر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ روس کی جانب سے ایران کی مدد کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

صدر ٹرمپ نے ایران میں ایلیمنٹری اسکول پر حملوں سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسکول پر حملہ ایران نے کیا تھا۔

امریکی صدر نےگفتگو کے دوران بر طا نوی وزیر اعظم کو بھی طعنہ دیا۔

صدر ٹرمپ بولے برطانیہ اب مشرق وسطیٰ میں 2 طیارہ بردار جہاز بھیجنے پرغورکررہا ہے مگر اب ہمیں برطانیہ کی ضرورت نہیں لیکن ہم یہ بات یاد رکھیں گے، ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں جو جنگ جیتنے کے بعد شامل ہوں۔

ادھر کویت میں ڈرون حملے میں ہلاک 6 امریکی فوجیوں کی میتیں ڈیلاویئر پہنچا دی گئیں ۔ تقریب میں امریکی صدر اور خاتون اول نے شرکت کی۔

READ  443 میٹر بلندی پر محبت کا اظہار، نیویارک کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ پر چڑھنے والا روسی جوڑا گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں