آزاد کشمیر کو سی سی ڈی کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، رہنما پیپلز پارٹی

We will not allow Azad Kashmir to be handed over to the CCD: PPP leader.

رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے حالیہ بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں میچ فکس کر کے جیتنے والے ہمیں عوامی مینڈیٹ کا درس نہ دیں، بار بار ری پولنگ کروا کر دھاندلی کرنے کی کوشش کی گئی، ہم نے زبانی الزامات نہیں لگائے بلکہ ثبوت کے ساتھ شکایات جمع کروائی ہیں۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے جیتے ہوئے لوگ اپنے ہی حلقوں میں نہیں جا سکتے، لاہور پورا پنجاب نہیں ہے لاہور سے باہر نکلیں تو زمینی حقیقت کا اندازہ ہوگا، پنجاب کے عوام سی سی ڈی کے خوف سے ڈرے ہوئے ہیں، آزاد کشمیر کو سی سی ڈی کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تنقید سے پہلے سندھ کے اسپتالوں کا موازنہ پنجاب کے اسپتالوں سے کر لیں۔

READ  11 سال بعد اداکارہ نرما کی واپسی، مداحوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں