ٹام ہالینڈ نے شراب نوشی کیوں چھوڑی؟ اداکار نے زندگی بدل دینے والی وجہ بتا دی

Why did Tom Holland quit drinking?

ہالی ووڈ اسٹار ٹام ہالینڈ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 2022 میں شراب نوشی ترک کرنے کا فیصلہ اپنی ذہنی اور جذباتی صحت بہتر بنانے کے لیے کیا۔

اسپائیڈڑ مین کے معروف اداکار نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مسلسل شہرت، دباؤ اور عوامی زندگی کے باعث ذہنی تناؤ میں اضافہ ہو رہا تھا، جبکہ شراب نوشی اس صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا رہی تھی۔

ٹام ہالینڈ کے مطابق شراب چھوڑنے کے بعد نہ صرف ان کا اعتماد بحال ہوا بلکہ انہیں جذباتی استحکام بھی حاصل ہوا، جس نے ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی دونوں پر مثبت اثر ڈالا۔

انہوں نے اپنے فیصلے کو زندگی کا اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کے بعد ان کے کیریئر میں مزید بہتری آئی ہے۔

READ  روس میں پابندی کی شکار فلم کا آسکر ایوارڈ امریکا میں غائب، وجہ بھی سامنے آگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں