شاہ چارلس نے میگھن مارکل کو سالگرہ کی مبارکباد کیوں نہیں دی؟

Why didn't King Charles wish Meghan Markle a happy birthday?

برطانوی شاہی خاندان کے کسی بھی فرد کی سالگرہ یا اہم سنگ میل پر عوامی سطح پر خاصی توجہ دی جاتی ہے، بالخصوص جب بکنہم محل یا کلیرنس ہاؤس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے مبارکباد کے پیغامات جاری کیے جاتے ہیں۔

تاہم، جب ڈچز آف سسیکس 45 برس کی ہوئیں تو شاہی خاندان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے مکمل خاموشی اختیار کی گئی، جس کی اب "روایتی پروٹوکول” کے تحت وضاحت کر دی گئی ہے۔

موجودہ شاہی رہنما اصولوں کے مطابق سوشل میڈیا پر سالگرہ یا کسی بھی خاص موقع پر مبارکباد کے پیغامات صرف اور صرف شاہی خاندان کے فعال ارکان کے لیے مخصوص کر دیے گئے ہیں۔

پروٹوکول میں تبدیلی کیوں لائی گئی؟

بادشاہت میں ڈھانچے کی تبدیلیوں کے بعد شاہی میڈیا کو معیاری بنانے اور واضح حدود مقرر کرنے کے لیے یہ تبدیلی کی گئی ہے، 2020 سے پہلے کے نظام کے تحت شاہی خاندان کے دیگر افراد اور غیر فعال رائلز کو بھی ان کی سالگرہ پر سوشل میڈیا پر مبارکباد دی جاتی تھی تاہم اب ایسا نہیں ہوتا ہے۔

اگرچہ فیملی کے ارکان کے درمیان ذاتی سطح پر مبارکباد کا تبادلہ ہو سکتا ہے، تاہم شاہی مبصرین کا ماننا ہے کہ ایسے نجی پیغامات کو آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے عوامی کرنے کے بجائے آپس میں ہی نجی طور پر نمٹایا جاتا ہے، جو کہ نئے شاہی اصولوں کے عین مطابق ہے۔

یاد رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے شاہی ذمہ داریاں چھوڑ کر نان ورکنگ رائلز کا درجہ اختیار کر رکھا ہے۔

READ  ایشیاء کا سب سے بڑا فلمی میلہ، اعلیٰ ترین ایوارڈ ایرانی فلم ’مڈ ڈے میل‘ کے نام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں