کیا بابراعظم بطور اوپنر ٹیم میں واپس آئیں گے؟ ہیڈ کوچ نے خاموشی توڑ دی

Will Babar Azam return to the team as an opener

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو بطور اوپنر ہی دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر بابر اعظم ٹیم میں جگہ بناتے ہیں تو وہ صائم ایوب یا فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کریں گے۔

مائیک ہیسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بلے باز کو یہ ہدایت نہیں دی گئی کہ وہ 150 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلے تاہم مارڈرن ڈے کرکٹ میں تیز کھیلنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان اگر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پیچھے ہے تو اس کی ایک بڑی وجہ بیٹنگ ہے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تیاری کے سلسلے میں کیمپ لگایا گیا ہے جس میں مختلف پہلوؤں پر کام کیا جا رہا ہے۔ یہ کیمپ ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی ویسٹ انڈیز میں ٹیم کے ہمراہ ہوں گے، وہ اس وقت بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ فاسٹ بولرز کی غیر موجودگی میں دیگر کھلاڑیوں کو آزمایا گیا ہے۔ ایسے کھلاڑی کو زیادہ موقع دیا جائیگا جو انٹرنیشنل پلان پر پورا اترتے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو مکمل موقع دیا جائے گا، وہ ورلڈ کلاس بولر ہیں اور ٹیم چاہتی ہے کہ وہ بہتری کے ساتھ واپس آئیں اور اچھی کارکردگی دکھائیں۔

مائیک ہیسن نے مزید بتایا کہ حارث رؤف اس وقت انجری کا شکار ہیں مگر اسکواڈ کے ساتھ موجود ہیں جبکہ سلمان مرزا کو حسن علی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

READ  صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

ہیڈ کوچ نے سلیکشن کے عمل سے متعلق بتایا کہ وہ خود سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں۔ سلیکشن کمیٹی 20 کھلاڑیوں کا ابتدائی انتخاب کرتی ہے جس کے بعد کپتان اور کوچ باہمی مشاورت سے 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہیں اور یہ حتمی فہرست چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کو منظوری کے لیے بھیجی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں