عمر ایوب اور شبلی فراز کی خالی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیں گے: بیرسٹر گوہر

Will contest elections on Omar Ayub and Shibli Faraz's vacant seats

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی رہنماؤں عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے باعث خالی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیں گے ۔

ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمر ایوب کی خالی ہونے والی نشست پر ان کی اہلیہ الیکشن لڑیں گی، یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے لیکن نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں 4 درخواستیں دائر کی گئي ہیں جنہیں ابھی تک سماعت کے لیے مقرر نہيں کیا گيا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ درخواست دی ہے اگر 30 اکتوبر سے پہلے سماعت نہ ہوئی تو یہ بےکار ہو جائے گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ 23 اکتوبر کو شبلی فراز کی نشست پر الیکشن شيڈول ہوچکا ہے ، ان کی درخواست ہے کہ ناانصافی نہ ہو اور کیس مقرر کیا جائے ۔

READ  وزیرستان: فتنہ الخوارج کی اشتعال انگیزی ناکام بنادی گئی، پاک فوج کا افغان طالبان کو بھی بھرپور جواب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں