امریکا: منی سوٹا میں امیگریشن افسرکے ہاتھوں خاتون کا قتل، مختلف شہروں میں مظاہرے

Woman killed by immigration officer in Minnesota

امریکی ریاست منی سوٹا میں امیگریشن افسرکے ہاتھوں قتل کی جانے والی خاتون کے حق میں مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔

مظاہرین نے مینیاپولس،نیویارک اورلاس اینجلس سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کیے، کشیدہ صورتحال میں ہوم لینڈ سکیورٹی نے مزید اہلکار مینیاپولس بھیج دیے۔
اس حوالے سے نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا کہ برین واش خاتون اپنے ہی ہاتھوں پیدا سانحہ کا شکار ہوئی، آئس ایجنٹ جوناتھن راس کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جوناتھن راس غیرقانونی امیگرینٹ کو جون میں گرفتار کرنےکی کوشش کے دوران زخمی ہوا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا کے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ حکام نے ریاست منی سوٹا میں چھاپے کے دوران خاتون کوسر پر گولی مارکرہلاک کردیا تھا۔

READ  منشیات اسمگلنگ: امریکاکا وینزویلا کی ایک اورکشتی پر حملہ، 6 اسمگلرز ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں