امریکا: پاکستان میں حملوں کیلئے رقوم منتقلی، خاتون کو 8 سال قید کی سزا سنا دی گئی

Woman sentenced to 8 years in prison

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فریسکا کی ایک خاتون کہکشاں حیدر خان کو بین الاقوامی دہشت گردی سے متعلق جھوٹے بیانات دینے کے جرم میں وفاقی جیل میں 8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

54 سالہ خاتون پر ایم کیو ایم کے لیے بھرتی کرنے والی اور سہولت کار کے طور پر کام کرنے کا الزام تھا جس کے بعد انہوں نے اپنا جرم قبول کر لیا۔

وہ پاکستان میں منصوبہ بند حملوں کے لیے رقوم منتقل کرتی رہیں۔ عدالتی ریکارڈز میں تفصیل دی گئی ہے کہ کہکشاں خان نے 2023 میں کراچی میں آتش زنی/پیٹرول بم حملوں کو انجام دینے کے لیے ایک شخص کو بھرتی کیا اور ایف بی آئی کے ایجنٹوں سے اپنی شمولیت کے بارے میں جھوٹ بولا۔

READ  ایران نے اوور فلائنگ کیلئے مغربی فضائی حدود بھی کھول دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں