امریکا: پانچ برس سے ناک سے خوراک لینے والی خاتون

Woman who has been taking food through her nose for five years

امریکا کی ایک خاتون نے ٹی وی پر اپنا کھانا پیس کر اسٹرا کی مدد سے ناک کے ذریعے کھا کر دنیا کو حیران کر دیا۔

’مائی اسٹرینج ایڈکشنز‘ کے ساتویں سیزن میں ورجینیا سے تعلق رکھنے والی کیتھرین نے بتایا کہ کمیونیٹی کالج تک ان کا اور کھانے کا تعلق نارمل تھا۔ اس کا آغاز دراصل ایک چیلنج کے طور پر ہوا تھا جب انہوں نے فلیورڈ فروٹ ڈرنک ناک سے پینے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ ایسا کرنے کے بعد وہ چکرا گئیں لیکن منہ سے مشروب پینے سے زیادہ ذائقہ دار تجربہ رہا، یہ بہت زبردست تھا۔ اس کے بعد سے تقریباً پانچ برس ہوگئے وہ اپنی تمام خوراکیں ناک سے لے رہی ہیں۔
اس کا مطلب ہے کہ وہ پالک اور مشروم کو آملیٹ کے ساتھ بلینڈ کرتی ہیں، لیکوئیدائڈ پالک اور اسٹیک، کافی اور یہاں تک کہ تیکھا گواکامول بھی ناک سے نوش فرماتی ہیں۔

کیتھرین کے مطابق ایسا کرنے سے کوئی نقصان نہیں ہے۔ لیکن یہ عادت ان کو اپنے دوستوں اور خاندان والوں سے دور کر رہی ہے۔

READ  دنیا کی سب سے چھوٹی آرکیڈ مشین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں