پختونخوا میں مُلا نذیرگروپ کیخلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17 خوارج ہلاک

17 Khawarij killed

خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 17 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں مُلا نذیر گروپ کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر 26 اور 27 ستمبر کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن میں پاک فوج، اسپیشل سروسز گروپ اور سی ٹی ڈی نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نےخوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، آپریشن میں بھارتی پراکسی یافتہ 17 خوارج جہنم واصل کر دیےگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گردسکیورٹی فورسز، قانون نافذکرنے والےاداروں کے خلاف دہشگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد معصوم شہریوں کےقتل سمیت کئی دہشتگردانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث رہے تھے، کسی بھی دیگربھارت نواز خارجی کے خاتمے کے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ ملک سے بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

READ  ایشین گیمز، کرکٹ: پاک بھارت فائنل 3 اکتوبر کو ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں