خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو روز کے دوران تین الگ الگ کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی ضلع مہمند میں انٹیلی جنس معلومات پر کی گئی، جس میں خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 14 خوارج مارے گئے۔
دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے دتہ خیل میں کیا گیا، جہاں مزید 4 خوارج ہلاک ہوئے، جبکہ تیسری کارروائی بنوں میں کی گئی جس میں ایک خارجي کو انجام تک پہنچایا گیا۔
ترجمان کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ کسی بھی مزید خطرے کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔






تبصرے بند ہیں