خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز; فتنہ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاک

2 security forces operations in Khyber Pakhtunkhwa; 31 Fitna al-Khawarij terrorists killed

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 13 اور 14 ستمبر کو 2 الگ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 31 دہشت گرد مار گرائے

آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کی گئی، جہاں خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

اسی طرح بنوں میں انٹیلی جنس بنیاد پر کی جانے والی دوسری کارروائی میں مزید 17 خوارج مارے گئے۔ ترجمان کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ دہشت گردوں کے باقی نیٹ ورک کا خاتمہ کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملک سے بھارتی سرپرستی میں جاری دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔

یاد رہے کہ 10 سے 13 ستمبر کے دوران بھی سیکیورٹی فورسز نے 2 آپریشنز میں 35 دہشت گرد ہلاک کیے تھے۔

READ  صوابی میں لڑکی بن کر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والا نوجوان بے نقاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں