مستونگ میں لیویز لائن پر حملہ کرکے فرار ہونیوالے 2 دہشتگرد مارے گئے

2 terrorists killed

مستونگ میں لیویز لائن پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور مارے گئے۔

منگل کی صبح مسلح افراد نے مستونگ میں لیویز لائن پر حملہ کیا جس دوران حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک لڑکا جاں بحق اور 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔

اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ مستونگ میں فتنہ الہندوستان نے بینک، تحصیل آفس اور دفاتر پر حملہ کیا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے16 سال کا نوجوان جاں بحق اور7 افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان شاہد رند نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز علاقے کامحاصرہ کیا، دہشتگردوں کو گھیرے میں لیا جس کے بعد فائرنگ کے تبادلےمیں 2 دہشت گرد مارے گئے اور 3 زخمی ہوئے۔

READ  برطانیہ میں آج انتخابی دنگل سجے گا، برمنگھم میں ریکارڈ 170 سے زائد پاکستانی اور مسلم امیدوار بھی میدان میں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں