22 سالہ انفلوئنسر کو ڈیلیوری بوائے نے گولی مار کر ہلاک کردیا

22-year-old influencer shot dead by delivery boy

کولمبین سوشل میڈیا انفلوئنسر ماریہ جوز ایسٹوپینن کو گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 22 سالہ طالبہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ماریہ جوز ایسٹوپینن کو کولمبیا کے علاقے کوکوٹا میں اس کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

انفلوئنسر پر یہ حملہ اس وقت ہوا جب ایک شخص ڈیلیوری مین کا روپ دھار کر ماریہ کیلئے جعلی تحفہ لے کر اس کے پاس پہنچا اور اسے قریب سے گولی مار کر فرار ہوگیا۔
کولیبیا کے مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو ماریہ جوز کو قریب سے گولی مار کر بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعے کے فوری بعد ​​ماریہ جوز کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

READ  ڈیپ فیک تصاویر وائرل ہونے کے بعد کن شرمناک حالات سے گزرنا پڑا؛ اداکارہ نے بتادیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں