کراچی: کیماڑی میں گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

3 people including a child died

کراچی کے علاقے کیماڑی میں ٹریفک حادثے میں بچے سمیت 3 افراد موت کی وادی میں چلے گئے۔

کیماڑی میں گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں میاں، بیوی اور بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی۔

دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ڈائیور کو گرفتار کرکے ڈمپر تحویل میں لے لیا۔

پولیس کےمطابق جاں بحق شخص کی شناخت نجم بشیر کے نام سے ہوئی، متوفی سرکاری ادارے کا ملازم ہے، متوفی کی 4 سال قبل شادی ہوئی تھی۔

READ  گل پلازہ میں ہنگامی اخراج کی جگہ اور آگ سے نمٹنےکے انتظامات نہیں تھے: رپورٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں