جنوبی کوریا: بارشوں سے حادثات میں 4 افراد ہلاک، ایک ہزار سے زائد افراد کی نقل مکانی

4 killed in rain-related accidents

جنوبی کوریا میں شدید بارشوں نے تباہی مچاتے ہوئے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب کئی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئی ہیں۔

انتظامیہ نے ان بارشوں کو غیر موسمی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں اب تک 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 1300 کے قریب لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق مرنے والے دونوں عمر رسیدہ شہری تھے جن کی عمریں 80 سال کے قریب ہیں جب کہ تیسرا شخص دیوار گرنے سے ہلاک ہوا اور چوتھی ہلاکت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

اس کے علاوہ بارش کی وجہ سے پیش آنے والے مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

موسمیاتی ایجنسی نے بتایا کہ ملک کے مغربی ساحلی علاقے کے ساتھ قائم سیوسان شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں صرف آدھے دن میں 400 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی۔

READ  امریکا کا سعودی عرب کے ساتھ 1.96 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ منظور ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں