لودھراں: باراتیوں کی گاڑی اور ٹرک میں ٹکر، 4 افراد جاں بحق

4 people killed in car and truck collision

لودھراں میں با راتیوں کی گاڑی اور ٹرک کی ٹکر سے قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لودھراں میں منڈھالی موڑ کےقریب پیش آیا، جہاں باراتیوں کی گاڑی اور ٹرک کی ٹکر ہوئی۔

پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 29 افراد زخمی ہوئے, زخمیوں میں سے 6 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

READ  عارف والا: کھانا پکانے کے دوران گھر میں آگ لگنے سے ماں اور 2 کمسن بیٹیاں جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں