لسبیلہ: اوتھل میں مسافر کوچ اور ٹرک میں ٹکر، 6 افراد جاں بحق

6 killed in collision between passenger coach and truck

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل اوتھل میں زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں ٹکر کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 17 مسافر زخمی بھی ہوئے، تمام لاشیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی۔ حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

READ  بھارت میں خواتین سے زیادتی کے کیس حل ہونے میں کتنا عرصہ لگتا ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں